واشنگٹن، 31 اکتوبر (یو این آئی) امریکہ میں واشنگٹن کی لیوس کاؤنٹی کے مورٹن علاقہ میں دو مسلمانوں کے ساتھ مذہبی بنیاد پر امتیازی سلوک کے معاملے میں عدالت نے انہیں دو لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر کا معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔
style="text-align: right;">یہ معاملہ 2009 کا ہے جب عباس محمد اور عبدالکريم حسن مورٹن میں واقع اسٹار ٹرانسپورٹ کے لئے کام کرتے تھے اور دونوں نے اپنے مذہب کا حوالہ دیتے ہوئے شراب کی کھیپ پہنچانے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد کمپنی نے اپنے دونوں مسلم ملازموں کو ملازمت سے نکال دیا تھا۔